پانی صاف کرنے کا سادہ طریقہ

پانی صاف کرنے کا سادہ طریقہ

P&Gکا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجی حیرت انگیز جدت ہے جو فوری طور پر 10لیٹر آلودہ، ممکنہ طور پر جان لیوا پانی کو صاف کرکے پینے کے لائق بنا دیتا ہے۔ اس پیکٹ کو P&Gکے دھلائی کے سائنسدانوں نے تخلیق کیا ہے، جو اصل میں دھلائی والے پانی میں سے مٹی الگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس سے دنیا بھر میں کسی بھی جگہ لوگ گندے پانی کو صاف کرنے کے لائق ہوں گے، جو سادہ، کم قیمت اور آسان طریقہ ہے۔ پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجی امریکی سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریوینشن (CDC)کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جو تین طریقوں سے کام کرتا ہے جس میں گاڑھا پن، ٹھوس ذرے اور جراثیم کش شامل ہیں۔

پانی صاف کرنے کے پیکٹ میں پاؤڈر مرکب ہے جو تسلیم شدہ ہے کہ:

  • مائیکرو حیاتیات پیدا کرنے والی بیماریوں کو ختم کرتا ہے
  • 99.99999فیصد پانی میں پیدا ہونے والے عام جراثیم(بشمول جن سے ھیضہ ہوتا ہے) 99.99فیصد پانی میں پیدا ہونے والے عام وائرس(بشمول وہ جن سے ہیپاٹائٹس اے ہوتا ہے) اور 99.9فیصد پروٹوزوا شامل ہے
  • ترقی پذیز دنیا میں 90فیصد تک ڈائریا کا باعث بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے
  • گرد اور دیگر آلودگی صاف کرتا ہے
  • نومولود سمیت،پورے خاندان کیلئے صاف پینے کا پانی تیار کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اسے جامع تحفظ فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی قرار دیتی ہے

عالمی ہنگامی امدادی تنظیمیں بشمول امیری کیئرز، کیئر، آئی ایف آر سی، پی ایس آئی، سیو دا چلڈرن اور ورلڈ وژن 2004سے P&Gکا پانی صاف کرنے کا پیکٹ استعمال کررہے ہیں۔

مزید حقائق اور اعداد و شمار سے جانئے کہ پینے کیلئے صاف پانی کیوں ضروری ہے اور P&Gپیکٹ کی تیاری اور تحقیق کے دوران سائنسی مطالعہ میں کامیابی سے پانی صاف کرنے کے فوائد کے بارے میں جانیں۔