ہمارے اثرات

ہمارے اثرات

P&Gکا بچوں کیلئے محفوظ پینے کے پانی کے پروگرام (CSDW)کا آغاز بطور غیر منافع بخش کے طور پر 2004میں ہوا جس میں 150سے زائد وسیع شراکت داروں کا نیٹ ورک ہے، CSDWصاف پانی کی قلت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے P&Gکے پانی کو صاف کرنے کے پیکٹ کے استعمال سے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ صرف پینے کا صاف پانی فراہم کرنے سے جراثیم کے باعث ہونے والی اموات میں 50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ صاف پانی کی طاقت سے بچوں کو صحت مند اور اسکول میں حاضررہنے میں مدد کرتا ہے جس سے نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خاندانوں کو بہتر زندگی مہیا کرنے کا موقع ملتا ہے۔
2004 میں جب سے یہ پروگرام شروع ہوا ہے P&Gاور اس کے شراکت داروں نے 21 بلین لیٹر سے زائد صاف پانی مہیا کرایا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں دنوں کی ممکنہ بیماری کو روکنے میں مدد ملی ہے

ضرورت

دنیا میں تقریباً 1ارب افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔ آلودہ پانی پینے سے ڈائریا جیسا مرض لاحق ہوجاتا ہے جو ترقی پذیر ممالک میں نومولود بچوں میں بیماریوں اور اموات کا سبب بنتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں ہونے والی اموات ایڈ ز اور ملیریا کی مشترکہ اموات سے زیادہ ہے۔

_پینے کے صاف پانی کی کمی HIV/ایڈز اور ملیریا کی مجموعی اموات کے به نسبت زیادہ اموات کا باعت بنتی ہے۔ __

پینے کے صاف پانی کی قلت کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔ پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہضرورت پینے کے صاف پانی کی قلت کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔ پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے بچے اکثر اسکولوں سے غیر حاضر رہتے ہیں جسے والدین اپنے خاندان کو فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں کیونکہ انہیں اپنے گھرانے کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ اکثر خواتین روزانہ میلوں پیدل چل کر آلودہ پانی جمع کرتی ہیں، اور زیادہ تر وہ ہی خاندان کے بیمار افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ دار بھی ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے بہت سی لڑکیاں اسکول نہیں جاپاتیں اور وہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں جس سے ان کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔

صاف پانی حاصل کرنے کا
سادہ سا طریقہ

صاف پانی حاصل کرنے کا سادہ سا طریقہ P&Gصاف پانی کی ٹیکنالوجی سے دنیا میں کسی بھی جگہ گندے پانی کو آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے، جو نہایت آسان اور کم قیمت ہے۔ ۔P& G کے سائنسدانوں کا تخلیق کردہ 4 گرام کا پیکٹ جسے امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی شراکت حاصل ہے، گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 30منٹ میں صاف پینے کا پانی ایک بالٹی ، ایک چمچہ اور کپڑے کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

P&G نے P&Gپینے کے صاف پانی کا پیکٹ تیار کیا ہے اور اسے دنیا بھر میں غیر منافع بخش شراکت داروں کی مدد سے تقسیم کیا۔ یہ ادارے ان پیکٹس کو پسماندہ علاقوں اور ان کمیونٹیز میں تقسیم کرتے ہیں جن کی پینے کے صاف پانی تک رسائی ممکن نہیں، یا پھر کسی ہنگامی حالات یا قدرتی آفات میں بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

P&G تکنیکی مہارت، مالی سرمایہ کاری، افرادی قوت اور P&Gصاف پانی کے پیکٹ تیار کرنے کیلئے جدید مینو فیکچرنگ پلانٹ کی سہولت CSDWپروگرام کو فراہم کررہا ہے۔ P&Gکا عزم ہے کہ وہ غیر منافع بخش ، سرکاری اداروں اور صارفین کی مدد سے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ہمیشہ کوششیں کرتا رہے گا، اس مقصد کیلئے 2025تک مزید 25ارب لیٹر پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ہماری رسائی کہاں تک ہے؟

P&G نے 2004 ء کے بعد سے اب تک۔CSDW پروگرام کے تحت امریکہ،افریقہ اور ایشیاء کے 90 سے زائد ممالک میں پانی صاف کرنے کے پیکٹ فراہم کئے ہیں۔

یورپ/ایشیاء

  • افغانستان
  • بارباڈوس
  • البانیہ
  • بنگلہ دیش
  • کمبوڈیا
  • چین
  • مشرقی تیمور
  • انڈیا
  • انڈونیشیاء
  • ایران
  • عراق
  • لاؤس
  • لبنان
  • ملائیشیاء
  • مالدیپ
  • میانمار
  • نیپال
  • شمالی کوریا
  • پاکستان
  • پاپوا نیو گنی
  • فلپائن
  • رومانیہ
  • سری لنکا
  • شام
  • تاجکستان
  • تھائی لینڈ
  • ترکی
  • ویت نام
  • یمن

افریقہ

  • انگولا
  • بینین
  • بوٹسوانا
  • برکینا فاسو
  • برونڈی
  • کیمرون
  • وسطی افریقی جمہوریہ
  • چاڈ
  • آئیوری کوسٹ
  • جمہوری جمہوریہ کانگو
  • جبوتی
  • ایتھوپیا
  • گھانا
  • گنی بساؤ
  • کینیا
  • لیسوتھو
  • لائبیریا
  • مڈغاسکر
  • ملاوی
  • مالی
  • موریطانیہ
  • مراکش
  • موزمبیق
  • نیمیبیا
  • نائجر
  • نائجیریا
  • جمہوریہ کانگو
  • روانڈا
  • سینیگال
  • سیرالیون
  • صومالیہ
  • جنوبی افریقا
  • جنوبی سوڈان
  • سوڈان
  • سوازی لینڈ
  • تنزانیہ
  • تونس
  • یوگنڈا
  • زیمبیا
  • زمبابوے

امریکہ

  • ارجنٹائن
  • برازیل
  • چلی
  • کولمبیا
  • کوسٹاریکا
  • کیوبا
  • ڈومینیکا
  • جمہوریہ ڈومینیکن
  • ایکواڈور
  • ایل سیلواڈور
  • گوئٹے مالا
  • گیانا
  • ہیٹی
  • ہونڈوراس
  • میکسیکو
  • نکارگوا
  • پانامہ
  • پیرو
  • پورٹو ریکو
  • سینٹ مارٹن
  • سینٹ لوشیا
  • ٹورٹولا
  • جزائرکیکس و ترکیہ
  • وینیزویلا

ہمارے شراکت دار

ہمارے شراکت دار بچوں کیلئے محفوظ پینے کے پانی کے پروگرام کا اہم حصہ ہیں۔ P&Gتقریباً150سے زائد تنظیموں کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ پینے کے پانی کی قلت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے اور ضرورت مند خاندانوں کو صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ ہمارے اہم عالمی عملدرآمد کے شراکت داروں میں کیئر، چائلڈ فنڈ، پی ایس آئی، سیو دی چلڈرن اور ورلڈ وژن شامل ہیں۔

ہمارے شراکت داران

ایوارڈز

P&Gکا بچوں کیلئے محفوظ پینے کے پانی کے پروگرام کو دنیا بھر میں تکنیکی جدت اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے باعث تسلیم کیا جاتا ہے۔

ہمارے ایوارڈز