ہمارے واقعات

بونفیس

کینیا, افریقہ

بونفیس ایک 13سال کا متحرک بچہ ہے جو بونڈو میں واقع گوبی پرائمری اسکول میں پڑھتا ہے، یہ کینیا کی وکٹوریا جھیل کے نذدیک واقع چھوٹا سے دیہی علاقہ ہے۔ اپنے اسکول اور کمیونٹی میں سربراہ کی حیثیت سے بونفیس گوبی پرائمری اسکول کے ہیلتھ کلب کا منتخب چیئرپرسن ہے، جو طالب علموں کو پانی صاف کرنے کے پیکٹ کے استعمال کر طریقہ سکھاتے ہیں، ہاتھ دھونے اور عام حفظان صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پانی صاف کرنے کے پیکٹ کے باعث وہ اور اسکے ہم جماعتوں کو تجربہ ہے کہ پینے کے صاف پانی کی کیا طاقت ہے، جو بیماریوں کو ختم کرنے اور اسکول سے ناغہ نہ کرنے میں مدد کرتاہے، جس سے طالب علم اپنی تعلیم پر مزید توجہ دے سکتے ہیں۔

ایستھر لن اور جین جے

ہیٹی, امریکا

ایستھر لن اور جین جے کا خاندان توربیک میں رہائش پذیر ہے،جوہیٹی کا ایک ذیلی صوبہ ہے۔ ایستھر لن اور اس کی بیوی جین کی دو بیٹیاں ہیں، پریسیلیا ا اور ایبی گیل، اور ایک بیٹا ہے پیئر لوئس۔ 2016میں متھیو طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچا دی تھی، اس طوفان کے راستے ہیں گھر یا جو بھی آیا وہ تباہ ہو کر رہ گیا۔ طوفان سے پہلے یہ خاندان ایک کنوئیں سے پانی کی ضرورت پوری کرتا تھا۔ طوفان کے بعد اس کنوئیں کا پانی آلودہ ہوگیا تھا لیکن تمام کمیونٹی متبادل نہ ہونے کے باعث وہی پانی استعمال کرتی رہی۔ جس کے باعث لوگ بیمار پڑنے لگے ، جین پریشان تھی کہ پانی کے باعث ہونے والی بیماریوں سے اس کے بچے بھی بیمار نہ پڑجائیں۔ P&Gکے پیکٹ تقسیم ہونے اور ان کے استعمال کا طریقہ سیکھنے کے بعد جین اور اس کا خاندان محفوظ محسوس کرتا ہے۔ آج اس کے بچے اسکول واپس جا رہے ہیں اور کمیونٹی اپنے مستقل پانی کے ذریعہ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

ناو پھاؤ

میانمار, ایشیاء

ناوپھاؤ ،اس کا شوہر پیٹراور ان کا بیٹا میانمار کے گاؤں گواے توک چوآنگ میں رہتے ہیں۔ اس گاؤں میں 100گھرانے ہیں، یہ سب P&Gکے شراکت داروں اور ورلڈ وژن کے ذریعہ P&Gکا پانی صاف کرنے کے پیکٹ استعمال کرتے ہیں ۔ P&Gکے پیکٹ میانمار میں بہت کار آمد ہیں، جہاں قدرتی آفات، سیلاب، طوفان، قحط اور زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2008میں نرگس سائیکلون کی تباہ کاریوں سے میانمار کوپینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا، P&Gنے میانمار کی کمیونٹی جہاں ناوپھاؤ رہتی ہے وہاں پینے کے پانی کو صاف کرنے میں مدد کی۔

مریم اور اہل خانہ

کینیا, افریقہ

مریم ایک 58سالہ تین بچوں کی ماں ،پانچ کی دادی اور ایک بچے کی پردادی ہے۔ وہ کثیر آبادی والے غریب علاقے ناموونگو میں رہتی ہیں۔ ان کے خاندان کی پانی تک رسائی نزدیک واقع سے کویں سے ہے جو بری طرح سے آلودہ اور کمیونٹی کی صحت کیلئے خطرہ ہے، خصوصاً اسکے چھوٹے بچے اور وہ جو کمزور مدافعتی نظام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

P&Gکی الائیو میڈیکل سروس (AMS)کے شراکت دارے کے ذریعہ، مریم نے 2010سے صرف P&Gکا پانی صاف کرنے کا پیکٹ ہی استعمال کرتی ہیں۔ P&Gکا پانی صاف کرنے کا پیکٹ استعمال کرنے سے پہلے ان کا خاندان پانی کے باعث پیدا ہونے والی متعدد بیماریوں میں مبتلا رہتا تھا جس کا علاج انہیں بہت مہنگا پڑتا تھا۔ اب مریم اور ان کا خاندن صحت مند زندگی گزار رہے ہیں اور بیماری پر خرچ ہونے والا پیسہ بھی بچا رہے ہیں۔ وہ CSDWپروگرام کی ایک متاثر کن امیدوار بن گئیں ہیں، اور اب وہ اپنی مقامی کمیونٹی کو صاف پانی کی اہمیت پر آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

روزا بی اور اہل خانہ

چلی, امریکا

روزا ، ایک 28سالہ چار بچوں کی ماں ہے، اس کی 5سال کی جڑواں بچیاں ہیں، لیسیٹ اور کونسٹانزہ، اور دو چھوٹے بیٹے ہیں، ہرمین اور فرانسسکو۔ روزا اور اس کا خاندان 27فروری 2010کو چلی میں 8.8ریکٹر اسکیل کے زلزلہ کی تباہی میں بچ جانے والے خاندانوں میں سے ایک ہے۔ زلزلہ کے بعد روزا اور اس کا خاندان پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں میں مبتلا رہا، ان کے مطابق P&Gکے پیکٹ استعمال میں آسان ہیں اور اس سے ان کہ صحت بھی پہلے کی طرح اچھی ہو گئی ہے۔ روزا اور اس کے بچے گاؤں والوں کو صاف پانی کی طاقت کے بارے میں آگاہی فرام کرتے ہیں اور یاد کرتے ہیں کہ ُاس قدرتی آفت کی تباہی کے بعد صاف پانی کی طاقت سے معیشت کی بحالی ممکن ہوسکی۔

کلوڈیا اور گلبرٹو

برازیل, امریکا

کلوڈیا اور گلبرٹو کے چار بچے ہیں جو آراکوئے کے نزدیک آبادی میں رہتے ہیں۔ خشک، گرد غبار والے جنوب مشرقی برازیل میں رہائشی اس خاندان کی پانی کی ضرورت قریب سے گزرنے والے گندے دریا سے پوری ہوتی ہے۔ اس دریا کے آلودہ پانی سے ان کا خاندان اور اہل علاقہ مہلک بیماریوں میں مبتلا تھے۔

کلوڈیا اور گلبرٹو کے اہل خانہ کو P&Gکے پانی صاف کرنے کے پیکٹ چائلڈ فنڈ کی شراکت سے دستیاب ہوئے جس کے وہ بہت شکر گزار ہیں، کلوڈیا کو اندازہ ہے کہ صاف پانی کی طاقت کا ان کے اہل خانہ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ خاندان میں ہر کوئی صحت مند ہو تو ہم ہر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

روز ایم

کینیا, افریقہ

روز مغربی کینیا کے نیم شہری علاقے کیسومو کاؤنٹی میں رہتی ہیں، ان کے شوہر اور دو نوجوان بچے ہیں۔ وہHIV+ہونے کے باعث روز مرہ کی دشواریوں کا سامنا کرنے کے باوجود P&Gکے پانی صاف کرنے کے پیکٹ کی طاقت استعمال کرکے اپنے خاندان کا معیار زندگی اور صحت کو برقرار رکھتی ہیں، ماضی میں روز دریا کا پانی پینے اور برتن دھونے میں استعمال کرتی تھیں، جسے مقامی جنگلی حیات استعمال کرکے آلودہ کررہے تھے۔ روز ،ان کے شوہر سیم اور ان کے بچے گزشتہ 9سال سے P&Gکے پانی صاف کرنے کے پیکٹ استعمال کر رہے ہیں۔ ان پیکٹس سے ان کے معیار زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہے اور پانی کے باعث ہونے والی بیماریوں سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں، جس پر وہ اور ان کے شوہر جو خود بھی HIV positiveہیں ،پیکٹ استعمال کرنے کے بارے میں انتہائی حساس ہیں